پیپلزپارٹی :متعدد مرکزی عہدے خالی،جلد پُر نہ ہونے کا امکان

پیپلزپارٹی :متعدد مرکزی عہدے خالی،جلد پُر نہ ہونے کا امکان

لاہور (یاسین ملک )پیپلزپارٹی میں متعدد مرکزی عہدے خالی ہو گئے اور بعض مرکزی عہدے باہمی اختلافات کے باعث جلد پُر نہ ہونے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر،یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے باعث پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ،فیصل کریم کنڈی کے گورنر خیبر پختونخوابننے کے باعث مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورسردار سلیم حیدر کے  گورنر پنجاب نامزد ہونے پر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کا عہدہ خالی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جگہ فریال تالپور یا آصفہ بھٹو کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی صدر ،یوسف رضا گیلانی کی جگہ راجہ پرویز اشرف کو سینئر وائس چیئرمین ،فیصل کریم کنڈی کی جگہ ندیم افضل چن کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات،سردار سلیم حیدر کی جگہ راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے کو راولپنڈی ڈویژن کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے ،مذکورہ عہدے خالی ہونے سے پارٹی امور متاثر ہونے کا قوی امکان ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام پارٹی عہدے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں فائنل ہو جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں