زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کا ’’اینٹی ٹیٹنس ‘‘انجکشن مارکیٹ میں نایاب
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت کی مارکیٹ میں زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کا انجکشن ‘‘اینٹی ٹیٹنس ’’نایاب ہوگیا،روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا ڈرگ کنٹرول ونگ ادویات کی نایابی پر خاموش تماشائی بناہوا ہے ۔پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن میسر نہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اینٹی ٹیٹنس انجکشن لگوانا ضروری ہوتا ہے ۔ فارما مینو فیکچرز کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی جس کی وجہ سے انجکشن نایاب ہوا ۔ دوسری طرف مذکورہ انجکشن سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہے اورمتاثرہ لوگوں کو لگایا جا رہا ہے ۔