دبئی لیکس پہلا اوور ، 19 باقی ہیں

دبئی لیکس پہلا اوور ، 19 باقی ہیں

اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے سیاستدان یہ بتائیں جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ ۔

ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے جن پیسوں سے جائیدادیں خریدی گئیں وہ پیسے کہاں سے آئے ؟ یہ واضح نہیں۔ سابق چیئرمین نے کہا دبئی حکام سے کہا تھا جن پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ان کی فہرست دیں، میرے لسٹ مانگنے پر دبئی حکام شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے ۔ شبر زیدی نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے کہا کل ہم ان سے ایک ارب ڈالر لے کر آئے ،ان سے پنگا نہ لو۔ سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ دبئی لیکس پہلا اوور ہے ، 20 اوور کے میچ کے 19 اوور باقی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں