شاعر لاپتا کیس، ہائیکورٹ کا مغوی کو آج ہر صورت بازیاب کر کے پیش کرنیکا حکم

شاعر لاپتا کیس، ہائیکورٹ  کا مغوی کو آج ہر صورت بازیاب  کر کے پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد سے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی آج ڈویژن بینچ کے بعد مغوی کو ہر صورت بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے آئی جی اسلام آباد کو میٹنگ میں کہا تھا اسلام آباد سے بندہ غائب ہوا تو آپ کی ذمہ داری ہو گی۔ ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔ فاضل جسٹس نے کہا یہ آدمی ہر صورت چاہیے ۔ اگر آپ کو لگے نامعلوم افراد نے اٹھایا ہے تو ضمنی لکھ کر دیں، کوئی آپ کو ٹرانسفر کرے گا تو دیکھ لیں گے ، جو لوگ نظر نہیں آتے قانون ان کیلئے نہیں ہے ، کل دیکھوں گا سیکرٹری دفاع کو بلانا ہے یا ایجنسیوں کو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں