وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ کے ہسپتال میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد خودکشی کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ  کے ہسپتال میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی  کے بعد خودکشی کی رپورٹ طلب کرلی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے ذیلی ادارہ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں پرائیویٹ کمپنی کے سکیورٹی گارڈز کی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد خودکشی کرنے والی محلہ طارق روڈ کی طلاق یافتہ لڑکی مہوش بی بی کی ہلاکت کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ۔

 پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر 3 سکیورٹی گارڈز کے خلاف درج ہونے والے اغوا کے مقدمہ کو گینگ ریپ کیس میں تبدیل کر دیا جبکہ حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور اس کے ذیلی اداروں میں کام کرنے والی ندیم پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں