خاتون ڈاکٹر نے چکر اکر موٹرسائیکل سے گرنے والے شخص کی جان بچالی

خاتون ڈاکٹر نے چکر اکر موٹرسائیکل  سے گرنے والے شخص کی جان بچالی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لیڈی ڈاکٹر نے سڑک پر فوری طبی امداددے کر نوجوان کی زندگی بچالی ۔

چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹرسمیعہ گھر سے اپنی ڈیوٹی پر جارہی تھیں کہ ایک شخص شدید گرمی کے باعث اچانک چکر آنے پر  موٹرسائیکل سے گر گیااور اس کے دل کی  دھڑکن انتہائی کم ہوگئی ،ڈاکٹرسمیعہ نے گاڑی سے اتر کر مصنوعی طور پر دل کو چلانے کیلئے نوجوان کا سی پی آر شروع کردیا جس پرنوجوان کو ہوش آگیا ۔نوجوان کیلئے مسیحا بننے پر وہاں موجود ہر شخص نے ڈاکٹر سمیعہ کی پذیرائی کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں