چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلا ف درخواست پر اعتراض ختم

 چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے  خلا ف درخواست پر اعتراض ختم

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ اس نوعیت کی درخواست اسلام آبادمیں ہائیکورٹ میں دائر ہوسکتی ہے ،عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔وکیل وفاقی حکومت نے موقف اپنایا کہ اس طرح کی درخواست سپریم کورٹ خارج کرچکی ہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانونی طور پر دیکھتے ہیں کہ اس درخواست میں کوئی نئی گراؤنڈ ہے یانہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں