متعدد وارداتیں :شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات سے محروم

متعدد وارداتیں :شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم سیل )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم ہو گئے ۔

ڈیفنس میں اختر کی فیملی سے 3لاکھ نقدی و زیورات ،وحدت کالونی میں اسلم کی فیملی سے 2 لاکھ ،راوی روڈ میں بابر سے تین لاکھ اور موبائل فون، مصطفی ٹائون میں ناصر سے 3 لاکھ نقدی و موبائل فون، سمن آباد میں عابد سے 1 لاکھ اور موبائل فون، نولکھا میں اجمل سے 2 لاکھ اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں رضا سے 90 ہزار اور موبائل فون، نوانکوٹ میں فیصل سے 1 لاکھ اور موبائل فون،وحدت کالونی میں طاہر سے 90 ہزار اور موبائل فون، ٹائون شپ میں عرفان اور اسکی فیملی سے 45 ہزار نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔بادامی باغ میں شہباز سے 21ہزار نقدی ، اسلام پورہ میں شاہد عزیز، ہارون اور ایک شہری سے موبائل فون اور پرس ، شادباغ میں وقاص سے موبائل فون اور 30ہزار نقدی ، شاہدرہ میں احسن سے موبائل فون ، 12ہزار نقدی ،گوالمنڈی اور ٹبی سٹی سے اسامہ اور عرفان سے موبائل فون ، لوئر مال میں رضوان بٹ سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور 4ہزار روپے چھین لئے گئے ۔شالیمار،مصطفی ٹائون وحدت کالونی سے گاڑیاں اور مصطفی آباد ،غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں