سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو بیان حلفی سے روکدیا

سپریم کورٹ نے انتخابی امیدواروں کو بیان حلفی سے روکدیا

اسلام آباد(دنیا نیوز )سپریم کورٹ نے انتخابات 2024ء اور ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا۔ جسٹس منیب اختر نے عمر فاروق کے کاغذات نامزدگی کیس میں تحریر کردہ دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

 عمر فاروق این اے 99 فیصل آباد اور پی پی 107 سے آزاد امیدوار تھے ، سپریم کورٹ نے کہا کہ دہری شہریت اور اثاثوں سے متعلق حلف نامہ کا عدالتی فیصلہ انتخابات 2018ء کیلئے تھا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا  کہ حبیب اکرم کیس میں دیا گیا بیان حلفی کا فیصلہ انتخابات 2024ء پر لاگو نہیں ہوتا، انتخابات 2024ء اور ضمنی انتخابات میں بیان حلفی نہ دینے کی بنیاد پر امید وار کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، اگر مفرور اشتہاری انتخابات کیلئے اہل ہو سکتا ہے تو صرف مفرور کیسے نہیں ہو سکتا ؟عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہائیکورٹ نے اس بات کا جائزہ نہیں لیا کہ عمر فاروق فوجداری مقدمہ میں ضمانت لے چکا تھا،ریٹرننگ افسر نے تصدیق شدہ بیان حلفی نہ ہونے اور مفرور ہونے پر کاغذات مسترد کئے تھے ، الیکشن ٹریبونل نے کا غذات بحال کئے ، ہائیکورٹ نے دوبارہ مسترد کر دیئے تھے ۔فیصلے میں کہا گیا سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں عمر فاروق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں