مظفر گڑھ میں فائرنگ سے صحافی جاں بحق

مظفر گڑھ میں فائرنگ  سے صحافی جاں بحق

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا ۔

بتایاگیاہے کہ مظفرگڑھ کے مقامی صحافی اشفاق احمد سیال موٹر سائیکل پر بستی بھیمہ میں اپنے گھر سے صحافتی فرائض کی انجام دہی کیلئے شہر کی جانب آرہے تھے کہ گھر سے تقریباً 2 کلومیٹر دور تھرمل بائی پاس کے قریب 2 نقاب پوش نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور باقاعدہ شناخت کرنے کے بعد ان پر فائرنگ کردی ،اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ دم توڑ گئے ۔ اشفاق احمد سیال کی لاش کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ میں کیا گیا،بعدازاں انہیں آبائی علاقے بستی بھیمہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحافی اشفاق احمدسیال کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اورانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں