ٹیوب ویل 1 ماہ میں سولر پر منتقل سستی بجلی دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیوب ویل 1 ماہ میں سولر پر منتقل  سستی بجلی دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (دنیا نیوز،اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے بلوچستان کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں گے ،تمام ٹیوب ویلز کو ایک ماہ میں سولر پر منتقل کریں گے ، سستی بجلی سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا زمیندار ایک ہفتے سے پرامن احتجاج پر تھے ، زمینداروں سے مذاکرات کے بعد وفد سے ملاقات ہوئی۔سرفراز بگٹی نے کہا زمینداروں کے مطالبات لیکر و زیر اعظم کے پاس گیا، و زیر اعظم شہباز شر یف نے فراخ دلی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے زمینداروں کے تمام مطالبات تسلیم کئے ، 40 ارب وفاق اور 10 ارب صوبائی حکومت کی جانب سے سولرائزیشن پر خرچ ہوں گے ، زمینداروں نے احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جو کہ خوش آئند ہے بلو چستان میں امن اومان کی خراب صورتحال باعث تشویش ہے ۔سر فراز بگٹی نے کہا جب تک ٹیوب ویلز سولر پر منتقل نہیں ہوتے زمینداروں کو 6گھنٹے بجلی فراہم کی جا ئے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں