پنجاب:اساتذہ پر دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

پنجاب:اساتذہ پر دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

راولپنڈی (سٹی رپورٹر سے ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھرکے سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال اور بچوں پر تشدد کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے 9 نکالتی پالیسی جاری کردی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سکولوں میں اساتذہ کی جانب سے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرائیں اور موبائل فون صبح اسمبلی کے بعد پرنسپل آفس میں جمع کرائیں ، موبائل فون استعمال کرنے پر کارروائی کی جائے گی، اساتذہ کو پابند کیا جائے کہ بچوں پر تشدد نہ کریں، سکولوں میں انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل ، صفائی کا خیال ، پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی گئی سکول کی لائبریری برقرار رکھیں، پرانی، نئی کتابیں اور موجودہ کلاس کا نصاب موجود ہونا چاہیے ۔ ہر کلاس میں ریک بنائیں اور کتابیں رکھیں۔ رجسٹر میں کتابوں کا اندراج ہونا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں