ای سی سی :آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب گرانٹ کی منظوری
اسلام آ باد(خصوصی نیوز رپورٹر) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ضمنی گرانٹ کی صورت میں آزاد کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی ۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال خان اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔