لیبیا کشتی حادثہ :ملزم کو 60سال قید، 42لاکھ جرمانہ

 لیبیا کشتی حادثہ :ملزم کو 60سال قید، 42لاکھ جرمانہ

نوشہرہ ورکاں (اے پی پی)لیبیا کشتی حادثہ میں گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے مرکزی ملزم کو 3مقدمات میں سزا سناتے ہوئے مجموعی طور پر 60 سال قید 42 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

 مجرم محمد ممتاز کو کو سزا خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے سنائی ،سزائیں امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت سزاہوئی ۔مجرم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے 3 مختلف مقدمات درج تھے ۔مجرم پر الزام تھا کہ اس نے 2 بھائیوں سمیت 4 نوجوانوں سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے لیے تھے اوران چاروں نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی  بھجوانا تھا۔چاروں نوجوان محمد منیب،اللہ دتہ،فرہاد علی اور محمد توحید کشتی حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے ۔لیبیا کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا،حادثے میں 281 پاکستانی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں