پاکستان 30مئی کو دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

پاکستان 30مئی کو دوسرا جدید  ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔

سپارکو کے زیر اہتمام جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار ہوا۔ سپارکو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کے لیے ہوگا۔سیٹلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا جو فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا۔سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا۔ 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں