لوگوں نے کرپشن کو برا سمجھنا چھوڑ دیا:خواجہ آصف

لوگوں نے کرپشن کو برا سمجھنا  چھوڑ دیا:خواجہ آصف

اسلام آباد ( نامہ نگار ، آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس چوری کو لوگ بے ایمانی نہیں سمجھتے ، ملک میں ٹیکس چوری کو کرپشن نہیں سمجھا جاتا ہے ،لوگوں نے کرپشن کو بری چیز سمجھنا چھوڑ دیا ہے۔

جب بے ایمانی کے ساتھ عزت کا لفظ ڈال دیں گے تو اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ٹیکس جمع ہونا شروع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ملک میں اداروں اور سیاستدانوں کی کرپشن کو برا مانا جاتا ہے ، لیکن ٹیکس چوری کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ آپ 36ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرسکتے ہیں، اگر ٹھیک سے ٹیکس اکٹھاکر لیا جائے توآئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہاں صرف ایمانداری کی ضرورت ہے ، ٹیکس چوری کرپشن کی طرح ہی برا ہے ۔لوگ ٹیکس چوری کو عقل کا کام سمجھتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں