ٹیریان کیس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، پی ٹی آئی

ٹیریان کیس کے فیصلے کا خیرمقدم  کرتے ہیں ، پی ٹی آئی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )ٹیریان کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کا تحریک انصاف کی جانب سے خیرمقدم کیاگیا۔

ترجمان تحریک انصاف کاکہناہے کہ عدّت کیس کی طرح یہ معاملہ بھی نہایت لغو، بیہودہ، گھٹیا اور منصوبہ سازوں کی ذہنی پستی کی علامت تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز واضح طور پر اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ صادر کرچکے تھے جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذریعے تکنیکی طور پر دوبارہ زندہ کرنے کی مایوس کن کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں