علامہ راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

 علامہ راغب حسین نعیمی اسلامی  نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر پاکستان نے معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین مقررکردیا۔

 وزارت قانون وانصاف نے تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔یاد رہے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی اس وقت کئی پوزیشنوں پرخدمات انجام دے رہے ہیں ،وہ لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اورمتحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین ،پنجاب زکوۃ ٰکونسل کے ممبر بھی رہے ۔اس کے ساتھ ساتھ قرآن بورڈ پنجا ب اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی،پنجاب یونیورسٹی لاہور اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے بھی ممبر ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں