آئی ایم ایف تجویز:ادویات پر 18 فیصد تک سیلز ٹیکس کا امکان

آئی ایم ایف تجویز:ادویات پر  18 فیصد تک سیلز ٹیکس کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے ۔

وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور ضروری ادویات کے سوا دیگر کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں۔وفاقی حکام نے بتایا ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگران حکومت نے کیا تھا۔دوسری جانب ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی، پاکستان میں کروڑوں لوگ روزانہ دل، ذیابیطس اوربلڈ پریشرکی ادویات استعمال کرتے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ ذہنی صحت اور غیرمتعدی امراض کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ادویات لیتے ہیں۔ماہرین نے کہا صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں