آج پتہ چلا خواجہ سراؤں کی بھی روزی لگی ہوئی ہے ، ایمل ولی خان

آج پتہ چلا خواجہ سراؤں کی بھی  روزی لگی ہوئی ہے ، ایمل ولی خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج پتہ چلا خواجہ سراؤں کی بھی روزی لگی ہوئی ہے ۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے خواجہ سرا بیروزگار ہیں، آج پتہ چلا ان کی بھی روزی لگی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت والے کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا ترمیمی بل دیکھنا پڑے گا۔اے این پی کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ دیکھنا پڑے گا یہ نور عالم خان کا ذاتی بل ہے یا جمعیت علماء اسلام کا بل، لگتا ہے نور عالم استعمال ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں