دہری شہریت :ججوں کی تعیناتی پر پابندی ، بل اسمبلی سیکرٹریٹ جمع

 دہری شہریت :ججوں کی تعیناتی پر پابندی ، بل اسمبلی سیکرٹریٹ جمع

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دہری شہریت رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کرنے کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کرادیا گیا۔

بل جے یو آئی (ف)کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی جانب سے قومی اسمبلی  سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا ۔ بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص سپریم کورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا اگر وہ دہری شہریت یا کسی اور ملک کی سٹیزن شپ رکھے ، آئین کے آرٹیکل 177 میں ترمیم کی جائے ۔آئین کے آرٹیکل 193 ،208 میں ترمیم کا مطالبہ کیا تاکہ عدالتوں کے افسر اور ملازمین اگر دہری شہریت یا کسی اور ملک کی سٹیزن شپ رکھیں تو وہ کسی عدالت میں افسر یا ملازم تعینات نہ ہوسکیں۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ججز کی حب الوطنی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں