آرمی چیف کادورہ جرمنی،فوجی وسول قیادت سے ملاقاتیں:آرمی کا مبیٹ ٹریننگ سینٹرکا دورہ

آرمی چیف کادورہ جرمنی،فوجی وسول قیادت سے ملاقاتیں:آرمی کا مبیٹ ٹریننگ سینٹرکا دورہ

راولپنڈی(اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرسرکاری دورہ پر جرمنی پہنچ گئے ، جرمنی کی اعلیٰ فوجی و سول قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی وفاقی وزارت دفاع میں چیف  آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔جرمن مسلح افواج کے دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے جرمن آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے بھی ملاقات کی اور جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سنٹر کے مختلف پہلوئوں اور جرمن فوج اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے شہری جنگ پر ایک مظاہرہ بھی دیکھا اور مختلف تربیتی سہولیات کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے وفاقی چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیرجینزپلوٹنر، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ٹوبیاس لنڈر اور نیل ہلمر، وزارت دفاع کے ریاستی سیکرٹری نیل ہلمر سمیت دیگر سول اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔جرمن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔ آرمی چیف جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ممالک سے کورس میں شرکت کرنے والے طلبا سے خطاب کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں