لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کا 53ویں کانووکیشن 99 افسروں کو ڈگریاں تفویض

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج  کا 53ویں کانووکیشن  99 افسروں کو ڈگریاں تفویض

لاہور (دنیا نیوز،ایجنسیاں)لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا فروغ اس بات کی متقاضی ہے کہ روایتی جنگی حکمت عملی کی جگہ جدت کو اپنایا جائے ۔نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگہی اور فروغ پر پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین اور کورس ممبران کے اہلخانہ شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں