پولیس اہلکاروں پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو جیل بھیج دیا گیا

پولیس اہلکاروں پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی  رہنما عامر مغل کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) انسداددِہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

گزشتہ روز عامرمغل کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا ۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ عامر مغل پر کیا الزام ہے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ عامرمغل سے راڈ برآمد کرنا ہے ، فاضل جج نے شعیب شاہین سے استفسار کیا کہ کیا دہشت گردی کا مقدمہ بنتا تھا ؟ ۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا نا جائز تجاوزات تھیں ؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ گرین بیلٹ پر پی ٹی آئی نے آفس بنایا ہوا ہے ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ باقی ملزم کہاں ہیں ؟ عامرمغل کو ہی پکڑا آپ نے ، تفتیشی افسر نے کہا کہ اندھیرا تھا ، باقی کوئی نظر نہیں آیا ، فاضل جج نے کہا کہ اندھیرے میں عامر مغل ہی آپ کو نظر آئے ہیں ۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں