15دن کے بعدبتاؤں گا بٹن کس کا اور صوبہ کس کا :علی امین

15دن کے بعدبتاؤں گا بٹن کس کا اور صوبہ کس کا :علی امین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ 15دن کے بعدبتاؤں گاکہ بٹن کس کا اور صوبہ کس کا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں ٹائم لائن دی ہوئی ہے ،انکے پاس ٹائم نہیں ہے بات کرنے کا تومیں نے بھی تاریخ اپنے پاس لکھی ہوئی ہے ، اگر ہمیں نہیں بلائیں گے اور یہ چاہتے ہیں کہ اسی طرح سے انہوں نے ملک چلانا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ہمارے پاس اپنے بہت وسائل ہے ہم اپنے وسائل کو بروئے کار لا سکتے ہیں، ان کے رویے سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم ریفارمز کررہے ہیں،اپنے صوبے کے ریونیو کو بڑھا رہے ہیں، ہمارے صوبے کا شیئر ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،اگر انہیں ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی انکی ضرورت نہیں ،ہم براہ راست سرمایہ کاری لائیں گے ۔وزیراعلیٰ کابجٹ کے بارے کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے اگر بجٹ میں کوئی کمی آئی تو اس کو پورا کرلیں گے ،ہم بجٹ پاس کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہے تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں