باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب کی خورد برد ، 3پاسکو افسرمعطل

 باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب کی خورد برد ، 3پاسکو افسرمعطل

اسلام آ باد (آئی این پی ) گندم کے باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب روپے سے زائد کی خورد برد کے الزام میں پاسکو کے تین افسروں کو معطل کرکے چارج واپس لے لیا۔

پاسکو  کے تین افسران کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے نے جی ایم پاسکو، زونل ہیڈ بورے والا اور بہاولنگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ملزم95 کروڑ94 لاکھ 20 ہزارروپے خورد برد کے الزام میں مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ ایم ڈی پاسکو کے مطابق زونل ہیڈزجبران اقبال، رائو محمد اکرم معطل ہوئے ، چارج واپس لے لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں