مہنگائی میں مزید0.34فیصدکمی،18اشیا سستی،12کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی میں مزید0.34فیصدکمی،18اشیا سستی،12کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) ملک میں مہنگائی 0.34 فیصد کمی سے مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمت مستحکم رہی۔

 ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا ایک ہفتے میں لہسن 7.87، مرغی کا گوشت 5.92 فیصد سستا ہوا، آٹا 4.66 فیصد، پیاز 1.99 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد  کمی ہوئی۔ ایل پی جی 3.23 فیصد اور جلانے والی لکڑی 0.04فیصد سستی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مٹن 0.25،بیف 0.49،انرجی سیور0.44، دال چنا 0.42،خشک دودھ 0.37،چائے 0.30،سگریٹ 0.13فیصد ،دہی 0.11فیصد، کھلا دودھ 0.06اور گڑ 0.22 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے تک ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 14.49فیصد رہی، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے تک ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 18.10فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے تک ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 24.62فیصد رہی۔ 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے تک ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی 22.11فیصد اور 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 19.20فیصدرہی۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے قلیل المدتی مہنگائی کی شرح 1.01 فیصد کم ہوئی اور سالانہ بنیادوں پر شرح 21.22 فیصد پر آگئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں