اسلامی ممالک امت کی ترجمانی کرنے میں مکمل ناکام :حافظ نعیم

اسلامی ممالک امت کی ترجمانی کرنے میں مکمل ناکام :حافظ نعیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل کو رفح میں آپریشن روکنے کے حکم کاخیرمقدم کیا ہے ۔

 منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسرائیل سے عالمی عدالت کے حکم پرعمل کون کروائے گا؟ ،انہوں نے کہا کہ سوال تو مسلم ممالک سے بھی بنتا ہے کہ ان کی جانب سے عالمی عدالت کے دروازے پر دستک کیوں نہیں دی گئی؟امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی ممالک امت کے جذبات کی ترجمانی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ، پاکستان کے حکمران بھی لفظی بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی طرف سے عالمی عدالت میں جانے کے عمل کی تحسین کی اور کہا کہ کم از کم اب اسلامی دنیا کے حکمران حمیت اور غیرت کا مظاہرہ کریں گے اور اسرائیل کو دوٹوک پیغام جاری کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے اکثر حکمران امریکا کے غلام ہیں، انہیں خوف ہے کہ حماس کی تحریک کامیاب ہوگئی تو ان کی بادشاہتیں ختم ہوجائیں گے ،امریکا دنیا میں انہی جمہوریتوں کو سپورٹ کرتا ہے جو اس کی آلہ کار بنیں، امریکا کو صدر مرسی اور الجزائر میں اسلامی فرنٹ کی جمہوری حکومتیں قبول نہیں، امریکی مرضی سے پاکستان میں بھی حکومتیں مسلط کی جاتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں