ایک طرف مذاکرات کی بات دوسری جانب مقدمے اور گرفتاریاں :اسد قیصر

ایک طرف مذاکرات کی بات  دوسری جانب مقدمے اور  گرفتاریاں :اسد قیصر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنمااسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے تحفظات کو حکومت تسلیم ہی نہیں کرتی تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ایک طرف کہتے ہیں کہ بات کریں جبکہ دوسری طرف گرفتاریاں اور مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

بات چیت کیلئے اس صورت میں تیار ہیں کہ پہلے تحفظات دور کیے جائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے فارم 45 کا مینڈیٹ بحال کیا جائے ، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں تمام فارم 45 قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں، وزیر اعظم شہباز شریف میں تھوڑی اخلاقی جرأت ہے تو تسلیم کریں عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا، ہماری سیٹوں سے متعلق کسی کو شکایات ہیں تو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کافی پیشرفت ہوئی ہے اعتماد سازی بڑھ رہی ہے ، جی ڈی اے سے بات چیت چل رہی ہے پیر صاحب سے ملنے کراچی جا رہا ہوں، پیر پگارا کو درخواست دیں گے احتجاجی تحریک میں ساتھ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں