اغوا و قتل پر اشتہاری 8برس بعدسعودی عرب سے گرفتار، ڈی جی خان منتقل

 اغوا و قتل پر اشتہاری 8برس بعدسعودی  عرب سے گرفتار، ڈی جی خان منتقل

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون جاری ہے پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا و قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 8 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کرکے ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا ۔

پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کے تعاون سے اشتہاری رفیق کی گرفتاری ممکن ہوئی جو2016 سے تھانہ درخواست جمال، ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھاجس پر دسویں کے طالبعلم کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ڈی جی خان پولیس نے ایئر پورٹ سے مجرم کو حراست میں لے لیا۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں