ٹیکنالوجی سے بجلی چوری، اوورلوڈنگ پرایڈوانس میٹرنگ شروع

ٹیکنالوجی سے بجلی چوری، اوورلوڈنگ پرایڈوانس میٹرنگ شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی سے بجلی چوری، اوورلوڈنگ کے مسائل حل کرنے کا مشن، آئیسکو ،لیسکو میں پہلے مرحلے میں ایڈوانس میٹرنگ پرکام شروع کردیا گیا۔

آئیسکو حکام کے مطابق شہر میں نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، بلنگ آن لائن ہوگی، صارفین بجلی کی کھپت کو خود مانیٹرنگ کریں گے ، مستقبل میں ٹرانسفامر، میٹر کے جلنے کا معاملہ بھی حل ہوجائے گا، لوڈ زیادہ ہو تو ایک ٹن کے ذریعے ٹرانسفارمر کا لوڈکم کردیا جائے گا،زیادہ لوڈ لینے پر پہلے آٹو میسج ملے گا عملدرآمد نہ کرنے پر ٹرانسفارمر ٹرپ ہوجائے گا۔آئیسکو 2 سال کے دوران 18 لاکھ میٹرز کو اے ایم آئی پرشفٹ کرے گا، اے ایم آئی سے بل نادہندگان کی بجلی آٹو ٹرپ ہوجائے گی، کنٹرول رومز سے ہی نادہندگان کی بجلی بند ہوجائے گی، میٹر لگنے کے بعد صارفین کو آن لائن ایپلی کیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کا عمل بجلی چوری کی روک تھام کے لئے لگایا گیا ،میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہو گی اس میں کیمرہ نصب کیا گیا ہے ، بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سپلائی بند کر دی جائے گی، بل ادائیگی کے بعد ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر خودکار طریقے سے دوبارہ چلے گا، ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کی تنصیب کے بعد ریڈنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ خبر بھی گردش کررہی ہے کہ ڈیجیٹل واپڈا کا سفر شروع ہونے پرمیٹر ریڈر سمیت بہت سارے لوگ فارغ ہونے والے ہیں ۔بل ادا نہ کرنے پر کنٹرول روم سے سپلائی بند کی جا سکتی ہے ،یہ میٹر ریڈنگ بھی خود کار سسٹم کے تحت واپڈا کوبھیج دیتا ہے ، لہذا اب میٹر ریڈر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق واپڈا کا 70فیصد سٹاف ختم کر دیا جائے گا 30 فیصد مخصوص لوگ ہی کام کریں گے وہ بھی کنٹریکٹ سسٹم پر، ایک سے ڈیڑھ سال میں یہ تمام کام مکمل کر لیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں