ایف بی آر :تاجر دوست سکیم مزید تاجروں کی رجسٹریشن

ایف بی آر :تاجر دوست سکیم مزید تاجروں کی رجسٹریشن

اسلام آباد (آن لائن)تاجر دوست سکیم میں تاجروں کی رجسٹریشن تیزی سے بڑھ رہی ہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے جاری بیان کے مطابق 25 مئی تک 18 ہزار 371 کاروباری افراد تاجر دوست سکیم پر رجسٹرڈہوچکے ہیں۔

،25مئی تک کراچی سے 5 ہزار 303،لاہور سے 5 ہزار 112 ،اسلام آباد سے اب تک 1 ہزار 567 ، راولپنڈی سے 2 ہزار 138،پشاور سے 1 ہزار 534 ،کوئٹہ سے 980 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ،ایف بی آرکے مطابق تاجر دوست سکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں اہم سنگ میل ہے ،تاجر برادری کی شراکت سے تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں