وزیر اعلیٰ علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ، ایس آئی ایف سی اجلاس کی تفصیل سے آگاہ کیا

 وزیر اعلیٰ علی امین کی بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات ، ایس آئی ایف سی اجلاس کی تفصیل سے آگاہ کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، 40 منٹ کی ملاقات میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو ایس آئی ایف سی اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے مختص روز نہ ہونے کے باوجود علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی ۔ ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔سابق وزیراعظم سے ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلیٰ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں