خوشحالی منصوبہ، بلوچستان میں لوگ مرغیاں لوٹ کرلے گئے

 خوشحالی منصوبہ، بلوچستان میں لوگ مرغیاں لوٹ کرلے گئے

دُکی (نامہ نگار )تقسیم کے دوران لوگ ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم خوشحالی منصوبے کے تحت عوام میں مرغیوں کی تقسیم کے دوران لوگ ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے واقعہ بلوچستان کے ضلع دُکی میں پیش آیا۔

جہاں وزیر اعظم خوشحالی پروگرام کے تحت لوگوں میں مرغیاں تقسیم کی گئیں تاہم اس دوران لوگوں نے مرغیوں پر دھاوا بول دیا اور عوام ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے لیویز فورس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی لیویز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد عوام منتشر ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں