دکی :پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

دکی :پکنک کے دوران فائرنگ  سے لیویز اہلکار جاں بحق

دکی ( سٹاف رپورٹر)دکی میں پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے مقتول کے ساتھ پکنک مناتے 2دوستوں کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرا فرار ہوگیا ۔

 اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سیاحتی مقام مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران پراسرار طور پرفائرنگ سے لیویز اہلکار شمس اللہ ولد نصر اللہ قوم کمال خیل ناصر جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ او جلیل احمد مری کے مطابق مقتول لیویز اہلکار دیگر تین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لئے مندے ٹک گیا ہوا تھا انکے دوستوں کے مطابق ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ مسلح افراد مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کی وجہ سے لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو پیچھے سے ایک گولی لگی ہے ۔لاش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے انکے دو دوست نعمت اللہ کمال خیل ناصر اور امین اللہ استرانہ کو سول ہسپتال دکی سے تفتیش کے لئے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں