پی ٹی آئی سے اتحاد، فضل الرحمن کو قیمت چکانا پڑیگی، خورشید شاہ

پی ٹی آئی سے اتحاد، فضل الرحمن کو قیمت چکانا پڑیگی، خورشید شاہ

سکھر(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 وہ پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک زیرک سیاستدان ہیں ان کو پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں اپنی سیاست  اور ذات کو بچانا مشکل ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں