ماں 4 بچے پارک چھوڑ گئی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

 ماں 4 بچے پارک چھوڑ گئی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)گریٹر اقبال پارک میں ماں6 ماہ کی بچی سمیت 4 بچوں کو لاوارث چھوڑ گئی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیاجن میں 3 بیٹیاں 4 سالہ زینب 3 سالہ زیبا ،2سالہ آمنہ اور 6 سالہ زین شامل ہیں ۔ والدہ بچوں کو شام کو لے کر آئی اور پھر چھوڑ کر چلی گئی، بچے لاوارث سڑک پر پڑے رہے ، بعدازاں پارک انتظامیہ اور مقامی افراد نے بچوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ زین نے مقامی افراد کو بتایا کہ انہیں انکی ماں چھوڑ کر گئی جبکہ انکے والد گھر پر ہیں، بچے نے اپنا رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ۔لاری اڈا پولیس کے نائٹ پٹرولنگ افسر نے بچوں کو تحفظ مرکز منتقل کردیا ۔ پولیس نے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے بتایا کہ ورثاکی تلاش کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کو تلاش کیا جائے گا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں انکی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں