ٹریفک حادثات ، خاندان کے 8افراد سمیت 12جاں بحق

 ٹریفک حادثات ، خاندان کے 8افراد سمیت 12جاں بحق

شانگلہ، فیروزوالہ، چونیاں، قصور (تحصیل رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک،خبرنگار،نمائندہ دنیا) مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 12 ا فرادجاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔

 شانگلہ کے علاقے میں جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ بیلے بابا سے پاگوڑئی جارہی تھی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے حادثے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورایم ایس الپوری ہسپتال کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ لاہور روڈ کی آبادی نین سکھ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مزد اٹرک نے موٹر سائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا جس سے نوجوان علی رضا ہلاک اسکے دو ساتھی حماد اور بلو زخمی ہو گئے ۔تینوں شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی ،رنگ سازی کا کام کرتے تھے اورشرقپور جا رہے تھے ، ان کو ہسپتال لایا گیاجہاں علی رضا دم توڑ گیا ۔ جی ٹی روڈ پر منوں آباد کے قریب رمضان رکشہ حادثہ میں زندگی ہارگیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔قصور رائیونڈ روڈ سے کوٹ رادھا کشن جاتے موٹر سائیکل غفار ٹاؤن چھانگا مانگا کے قریب سلپ ہونے سے سوارخاتون 35سالہ ثمینہ بی بی نیچے گر گئی جسے پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے کچل کر ہلاک کردیا۔ 34سالہ عدیل عارف موٹرسائیکل پر بائی پاس پھول نگر کے قریب جارہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار 30سالہ شبیر سے تیزرفتاری پر تصادم ہوا اس میں عدیل موقع پر دم توڑگیا،شبیر شدید زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں