بجٹ:پنشن پر 1سے 5فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

بجٹ:پنشن پر 1سے 5فیصد تک  ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔۔۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے 60 ہزار یا لاکھ روپے ماہانہ سے زائد پنشن لینے والے ریٹائرڈ ملازمین پر 1 تا 5 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کرنے یا دُہری پنشن لینے والوں پر بھی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔ دوسری تجویز کے مطابق 60 ہزار کے بجائے لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ اور 60 ہزار سے زائد دوسری پنشن لینے والوں پر 1 تا 5 فیصد انکم ٹیکس عائد کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں