وزیرخزانہ کی امریکی سفیرسے ملاقات

وزیرخزانہ کی امریکی سفیرسے ملاقات

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المعیاد باہمی تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے۔۔۔

 پاکستان میں زراعت، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی استعداد موجود ہے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کے دوران کہی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی سفیر بلوم کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی باہمی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے امریکی سفیر کو سٹینڈ بائی معاہدے کی کامیابی سے تکمیل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ حکومت پاکستان اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں