ای سی سی : سپارکو کیلئے 4ارب کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری

ای سی سی : سپارکو کیلئے 4ارب کے  فنڈز جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد(این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سپارکو کیلئے 4 ارب کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس فنانس ڈویژن میں ہوا۔۔۔

اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال ، وزیر بجلی سردار اویس لغاری، وزیر پٹرولیم ، وزیر صنعت و پیداوار و دیگر نے شرکت کی ، کمیٹی نے وزارت داخلہ کی فوجیوں کے اخراجات/گزارہ الاؤ نس کی ادائیگی کیلئے 2.363ملین روپے کی فراہمی کی درخواست کی منظوری دی۔انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے 200ملین روپے کے فنڈز ،وزارت قانون کی جانب سے 19.373ملین روپے فراہم کرنے کی درخواست کی بھی منظوری دی گئی ۔ و زارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی گیس سے چلنے والے پلانٹس کو 31مارچ 2024سے 30 ستمبر 2024تک 6ماہ کی مدت کیلئے کام کرنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی منظور کرلی تاکہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں