شاہ محمود قریشی کا8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شاہ محمود قریشی کا8 مقدمات میں  9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی ملزم شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے اور متعلقہ پولیس سٹاف ان سے تفتیش کرنے کے لئے جیل جائے گا۔پیر کے روز شاہ محمودکو واٹس اپ لنک پر اڈیالہ جیل سے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے شاہ محمود قریشی کے خلاف 8 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے 9 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی حکم دیا کہ ملزم دوران جسمانی ریمانڈ اڈیالہ جیل میں ہی رہے گا ۔عدالت نے ملزم کے نو مئی سے متعلق بیانات کا فوٹوگرامٹک ٹیسٹ کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ 5 جون کو آئندہ سماعت پر شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں