دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار

 دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون لانچنگ کیلئے تیار ہے۔

سپارکو کا دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب چند دن کی دوری پر ہے، جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے، سپارکو پاکستان کا مئی کے ماہ میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے ۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں