پیر پگاڑا سے فضل الرحمن کی ملاقات،جمہوریت کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

پیر پگاڑا سے فضل الرحمن کی ملاقات،جمہوریت کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

کراچی(دنیا نیوز)حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پردونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت اور ملک کے مفاد میں مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پیر پگاڑا کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر پگاڑا اور مولانا فضل الرحمن نے حالیہ ہونے والے انتخابات کو رد کر دیا اور اتفاق کیا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بٹھائے جانے والے ملکی معیشت نہیں سدھار سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں