سنگین دھمکیاں موصول

سنگین دھمکیاں موصول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو سنگین دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے سکیورٹی کے معاملے پر آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور چیئرمین تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔

فاروق ستار نے خط میں لکھا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بھی سنگین دھمکیاں ملیں، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ سکیورٹی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں