علی امین کے بیانات کامیڈی شوز

 علی امین کے بیانات کامیڈی شوز

پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی ٰعلی امین گنڈاپور کے بیانات کامیڈی شوز ہوتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بات تو واضح ہے کہ این آر او نہیں ملنا، میدان بھی حاضر ہے۔

 گھوڑا بھی حاضر ہے ، ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے ۔انہوں نے کہا کہ میں جس گورنر ہائو س میں ہوں آئین اور قانون کے مطابق اس کا تحفظ کروں گا، وزیرِ اعلی ٰکے بیانات سنتے ہیں تو مزا آتا ہے ، ہم ریلیکس ہو جاتے ہیں، وزیرِ اعلیٰ کو چا ہئے سنجیدگی سے عوامی مینڈیٹ پر عمل درآمد کریں ۔ صوبے کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، لوگ اغوا ہو رہے ہیں، بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں ، آج تک اپیکس کمیٹی کی میٹنگ نہیں ہوئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں