فرانزک ایجنسی کیس:چیف کمشنر توہین عدالت میں آج طلب

فرانزک ایجنسی کیس:چیف کمشنر  توہین عدالت میں آج طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وزارت داخلہ نے نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدم پیشی پر چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ،تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق فرانزک ایجنسی کی بحالی کا عمل 3 ہفتوں میں  مکمل ہوگا ، فرانزک ایجنسی کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی ، چیف کمشنر آج ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوں، آئی جی اسلام آباد کے مطابق پنجاب فرانزک ایجنسی میں 500رپورٹس زیر التوا ہیں ، انچارج فرانزک ایجنسی 3 ہفتوں میں زیر التوا رپورٹس کی رپورٹ جمع کرائیں،مرکزی کیس 3 جولائی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں