35030 عازمین حج پی آئی اے کی پروازوں سے حجازمقدس پہنچے

 35030 عازمین حج پی آئی اے  کی پروازوں سے حجازمقدس پہنچے

لاہور (نیوز رپورٹر )پی آئی اے کے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی آخری پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ۔171پروازوں کے ذریعے 35030 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے ۔

 حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست  روانہ ہوئیں۔ سکھر اور کوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ  کراچی، جدہ سفر کیا۔ حج آپریشن میں 45پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات پر تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں