حکمران ٹولہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے ہر ظلم کررہا :ملک احمد بھچر

حکمران ٹولہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے  کیلئے ہر ظلم کررہا :ملک احمد بھچر

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہاکہ ملک میں سول مارشل لا نافذ ہے حکمران ٹولہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لئے ہر ظلم کررہا ہے بجٹ سیشن شروع ہونے جارہاہے اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔

ارکان اسمبلی شیخ امتیاز ،فرخ جاوید مون، اویس ورک ،طیاب راشد سندھوکے ہمراہ لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پنجاب کی صورتحال کی حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی ،ہم نے  ورکرز کنونشن کا پروگرام بنایا،جہاں جہاں ہمارے کنونشنز ہوئے وہاں انہوں نے ایف آئی آرز دے دی ہیں اگر انکا یہی کام ہے تو سیدھا سیدھا مارشل لا لگا کر جان چھڑائیں،اپوزیشن لیڈر کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ ہوش کے ناخن لیں،انکا فوکس نہ عوام کی خدمت ہے نہ گورننس ہے ،ٹک ٹاکر حکومت عوام سے مذاق کررہی ہے جو ہمارے ورکرز بری ہوئے انکو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا جارہا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ صر ف میرٹ پر ہونے دیں،ہتک عزت بل نئی بدمعاشی ہے ، آمریت کا نیا آغاز ہونے جارہا ہے ،ہتک عزت بل اس ہفتے چیلنج کر رہے ہیں،اس وقت آئی جی ایک سیاسی جماعت کا ملازم بن چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں