اوکاڑہ ، ہڑپہ میں پولیس مقابلے ،3ڈاکوہلاک،2گرفتار

اوکاڑہ ، ہڑپہ میں پولیس مقابلے ،3ڈاکوہلاک،2گرفتار

اوکاڑہ،ساہیوال(خبر نگار،نمائندہ دنیا)اوکاڑہ اور ہڑپہ کے علاقوں میں پولیس مقابلے ،3 ڈاکو مارے گئے ،دو گرفتار کرلئے گئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ چورستہ میاں خاں کی حدود آبادی فرید نگر کے قریب 4 ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس کی گشت کرتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

جسے دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ، انکے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔ ڈاکوئوں سے موٹر سائیکل ، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ۔ دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ گوگیرہ کی حدود میں کمال زرعی فارم کے قریب ہوا جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جسکی شناخت بلال ولد ایوب سکنہ فیصل آباد سے ہوئی جس سے چھینی گئی موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا ۔تھانہ ہڑپہ کے علاقے نواحی گاؤں 101/6-ARمیں 2ڈاکو واردات کیلئے گھوم رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی اور اہلکاروں نے پکڑنے کیلئے گھیراؤ کیا تو ملزموں نے پولیس پرفائرنگ شروع کردی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو کی لاش ملی جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا جسے بعدازاں پولیس ٹیم نے گرفتارکرلیا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد عرف سجی کے نام سے ہوئی جوریکارڈ یافتہ بتایا جارہاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں